حِزقی ایل 45:6-12 URD

6 اور تُم شہر کا حِصّہ پانچ ہزار چَوڑا اور پچِّیس ہزار لمبا مَقدِس کے ہدیہ والے حِصّہ کے پاس مُقرّر کرنا ۔یہ تمام بنی اِسرائیل کے لِئے ہو گا۔

7 اور مُقدّس ہدیہ والے حِصّہ کی اور شہر کے حِصّہ کی دونوں طرف مُقدّس ہدیہ والے حِصّہ کے مُقابِل اور شہر کے حِصّہ کے مُقابِل مغرِبی گوشہ مغرِب کی طرف اور مشرِقی گوشہ مشرِق کی طرف فرمانروا کے لِئے ہو گا اور لمبائی میں مغرِبی سرحد سے مشرِقی سرحد تک اُن حِصّوں میں سے ایک کے مُقابِل ہو گا۔

8 اِسرائیل کے درمِیان زمِین میں سے اُس کا یِہی حِصّہ ہو گا اور میرے اُمرا پِھر میرے لوگوں پر سِتم نہ کریں گے اور زمِین کو بنی اِسرائیل میں اُن کے قبائِل کے مُطابِق تقسِیم کریں گے۔

9 خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ اَے اِسرائیل کے اُمرا تُمہارے لِئے یِہی کافی ہے ۔ ظُلم اور لُوٹ مار کو دُور کرو ۔ عدالت و صداقت کو عمل میں لاؤ اور میرے لوگوں پر سے اپنی زِیادتی کو مَوقُوف کرو خُداوند خُدا فرماتا ہے۔

10 اور تُم پُوری ترازُو اور پُورا ایفہ اور پُورا بَت ر کھّا کرو۔

11 ایفہ اور بَت ایک ہی وزن کا ہو تاکہبَت میں خومر کا دسواں حِصّہ ہو ۔اور ایفہ بھی خومر کا دسواں حِصّہ ہو ۔اُس کا اندازہخومر کے مُطابِق ہو۔

12 اور مِثقال بِیس جِیرہ کا ہواور بِیس مِثقال پچِیّس مِثقال پندرہ مِثقال کاتُمہارا مانہ ہو گا۔