12 زمِین پر پُھولوں کی بہار ہے۔پرِندوں کے چہچہانے کا وقت آ پُہنچا۔اور ہماری سرزمِین میں قُمریوں کی آواز سُنائی دینےلگی۔
13 انجِیرکے درختوں میں ہرے انجِیر پکنے لگے۔اور تاکیں پُھولنے لگِیں۔اُن کی مہک پَھیل رہی ہے۔سو اُٹھ میری پِیاری! میری جمِیلہ! چلی آ۔
14 اَے میری کبُوتری جو چٹانوں کے دراڑوں میںاور کڑاڑوں کی آڑ میں چُھپی ہے!مُجھے اپنا چِہرہ دِکھا ۔ مُجھے اپنی آوازسُناکیونکہ تُو ماہ جبِین اور تیری آواز شِیرِین ہے۔
15 ہمارے لِئے لَومڑیوں کو پکڑو ۔ اُن لَومڑی بچّوں کوجوتاکِستان خراب کرتے ہیںکیونکہ ہماری تاکوں میں پُھول لگے ہیں۔
16 میرا محبُوب میرا ہے اور مَیں اُس کی ہُوں۔وہ سوسنوں کے درمِیان چَراتا ہے۔
17 جب تک دِن ڈھلے اور سایہ بڑھےتُو پِھر آ اَے میرے محبُوب! تُو غزال یا جوان ہرن کیطرح ہو کرآجو باتر کے پہاڑوں پر ہے۔