غزلُ الغزلات 5:5-11 URD

5 مَیں اپنے محبُوب کے لِئے دروازہ کھولنے کواُٹھیاور میرے ہاتھوں سے مُرٹپکااور میری اُنگلِیوں سے رقِیق مُرٹپکااور قُفل کے دستوں پر پڑا۔

6 مَیں نے اپنے محبُوب کے لِئے دروازہ کھولالیکن میرا محبُوب مُڑ کر چلا گیا تھا۔جب وہ بولا تو مَیں بے حواس ہو گئی۔مَیں نے اُسے ڈھُونڈا پر نہ پایا۔مَیں نے اُسے پُکارا پر اُس نے مُجھے کُچھ جواب نہ دِ یا ۔

7 پہرے والے جو شہر میں پِھرتے ہیں مُجھے مِلے۔اُنہوں نے مُجھے مارا اور گھایل کِیا۔شہر پناہ کے مُحافِظوں نے میری چادر مُجھ سے چِھین لی ۔

8 اَے یروشلِیم کی بیٹِیو! مَیں تُم کو قَسم دیتی ہُوں کہاگر میرا محبُوب تُم کو مِل جائےتو اُس سے کہہ دینا کہ مَیں عِشق کی بِیمار ہُوں۔

9 تیرے محبُوب کو کِسی دُوسرے محبُوب پر کیا فضِیلتہے؟اَے عَورتوں میں سب سے جمیِلہ!تیرے محبُوب کو کِسی دُوسرے محبُوب پر کیا فَوقِیت ہےجو تُو ہم کو اِس طرح قَسم دیتی ہے؟

10 میرا محبُوب سُرخ و سفید ہے۔وہ دس ہزار میں مُمتاز ہے۔

11 اُس کا سر خالِص سونا ہے۔اُس کی زُلفیں پیچ در پیچ اور کوّے سی کالی ہیں۔