نحمیاہ 11:1-7 URD

1 اور لوگوں کے سردار یروشلیِم میں رہتے تھے اور باقی لوگوں نے قُرعے ڈالے کہ ہر دس شخصوں میں سے ایک کو شہرِمُقدّس یروشلیِم میں بسنے کے لِئے لائیں اور نَو باقی شہروں میں رہیں۔

2 اور لوگوں نے اُن سب آدمیوں کو جِنہوں نے خُوشی سے اپنے آپ کو یروشلیِم میں بسنے کے لِئے پیش کیا دُعادی۔

3 اُس صُوبہ کے سردار جو یروشلیِم میں آ بسے یہ ہیں(پر یہُودا ہ کے شہروں میں ہر ایک اپنے شہر میں اپنی ہی مِلکِیّت میں رہتا تھا یعنی اہلِ اِسرائیل اور کاہِن اور لاوی اور نتنیِم اور سُلیما ن کے مُلازِموں کی اَولاد)۔

4 اور یروشلیِم میں کُچھ بنی یہُوداہ اور کُچھ بنی بِنیمِین رہتے تھے ۔ بنی یہُوداہ میں سے عتایا ہ بِن عُزّیاہ بِن زکریا ہ بِن امریا ہ بِن سفطیا ہ بِن مہلل ایل بنی فارص میں سے۔

5 اور معسیا ہ بِن بارُو ک بِن کل حوز ہ بِن حزایا ہ بِن عدایا ہ بِن یُویرِ یب بِن زکر یاہ بِن شِلو نی۔

6 سب بنی فارص جو یروشلیِم میں بسے چار سَو اڑسٹھ سُورماتھے۔

7 اور یہ بنی بِنیمِین ہیںسلُّو بِن مُسلاّ م بِن یوئید بِن فِدا یاہ بِن قُولایا ہ بِن معسیا ہ بِن ایتی ایل بِن یسعیا ہ۔