11 شِرایا ہ بِن خِلقیاہ بِن مُسلاّ م بِن صدُو ق بِن مِرایو ت بِن اخِیطو ب خُدا کے گھر کا ناظِم۔
12 اور اُن کے بھائی جو ہَیکل میں کام کرتے تھے آٹھ سَوبائِیساور عدایا ہ بِن یروحا م بِن فِللیا ہ بِن امضی بِن زکر یاہ بِن فشحُور بِن ملکیاہ۔
13 اور اُس کے بھائی آبائی خاندانوں کے رئِیس دو سَو بیالِیساورامشَی بِن عزرایل بِن اخسَی بِن مسِلّیمو ت بِن اِمّیر۔
14 اور اُن کے بھائی زبردست سُورما ایک سَو اٹّھائِیس اوراُن کا سردار زبدی ایل بِن ہجّدُو لیِم تھا۔
15 اور لاویوں میں سےسمعیا ہ بِن حسُوب بِن عزرِ یقام بِن حسبیا ہ بِن بُنّی۔
16 اور سبّتَی اور یُوز باد لاویوں کے رئِیسوں میں سے خُدا کے گھر کے باہر کے کام پر مُقرّر تھے۔
17 اور متّنیاہ بِن مِیکا بِن زبد ی بِن آسف سردارتھا جو دُعا کے وقت شُکرگُذاری شرُوع کرنے میں پیشواتھااور بقبُوقیا ہ اُس کے بھائیوں میں سے دُوسرے درجہ پر تھااور عبدا بِن سمُّوع بِن جلال بِن یدُوتُو ن۔