15 اور لاویوں میں سےسمعیا ہ بِن حسُوب بِن عزرِ یقام بِن حسبیا ہ بِن بُنّی۔
16 اور سبّتَی اور یُوز باد لاویوں کے رئِیسوں میں سے خُدا کے گھر کے باہر کے کام پر مُقرّر تھے۔
17 اور متّنیاہ بِن مِیکا بِن زبد ی بِن آسف سردارتھا جو دُعا کے وقت شُکرگُذاری شرُوع کرنے میں پیشواتھااور بقبُوقیا ہ اُس کے بھائیوں میں سے دُوسرے درجہ پر تھااور عبدا بِن سمُّوع بِن جلال بِن یدُوتُو ن۔
18 مُقدّس شہر میں کُل دو سَو چَوراسی لاوی تھے۔
19 اور دربانعقُّوب اور طلمُو ن اور اُن کے بھائی جو پھاٹکوں کی نِگہبانی کرتے تھے ایک سَو بہتّر تھے۔
20 اور اِسرائیلِیوں اور کاہِنوں اور لاویوں کے باقی لوگ یہُودا ہ کے سب شہروں میں اپنی اپنی مِلکِیّت میں رہتے تھے۔
21 پر نتنیِم عوفل میں بسے ہُوئے تھے اور ضِیحا اورجِسفا نتنیِم پر مُقرّر تھے۔