20 پِھر بارُو ک بِن زبَّی نے سرگرمی سے اُس موڑ سے سردارکاہِن الِیاسب کے گھر کے دروازہ تک ایک اَور ٹُکڑے کی مرمّت کی۔
21 پِھر مرِیمو ت بِن اُوریا ہ بِن ہقّوص نے ایک اَورٹُکڑے کی الِیا سب کے گھر کے دروازہ سے الِیاسب کے گھر کے آخِر تک مرمّت کی۔
22 اور پِھر نشیب کے رہنے والے کاہِنوں نے مرمّت کی۔
23 پِھر بِنیمِین اورحسُوب نے اپنے گھر کے سامنے تک مرمّت کیپِھرعزریا ہ بِن معسیا ہ بِن عننیا ہ نے اپنے گھر کے برابر تک مرمّت کی۔
24 پِھر بِنوی بِن حنداد نے عزریا ہ کے گھر سے دِیوار کے موڑ اور کونے تک ایک اَور ٹُکڑے کی مرمّت کی۔
25 فالال بِن اُوزَی نے موڑ کے سامنے کے حِصّہ کی اوراُس بُرج کی جو قَیدخانہ کے صحن کے پاس کے شاہی محلّ سے باہر نِکلا ہُؤا ہے مرمّت کی ۔پِھر فِدایا ہ بِن پرعو س نے مرمّت کی۔
26 (اور نتنیِم مشرِق کی طرف عوفل میں پانی پھاٹک کے سامنے اور اُس بُرج تک بسے ہُوئے تھے جو باہر نِکلاہُؤا ہے)۔