نحمیاہ 3:8-14 URD

8 اور اُن سے آگے سُناروں کی طرف سے عُزِّیئیل بِن حرہیا ہ نےاور اُس سے آگے عطّاروں میں سے حننیا ہ نے مرمّت کی اور اُنہوں نے یروشلیِم کو چَوڑی دِیوار تک مُحکم کِیا۔

9 اور اُن آگے رِفایا ہ جو حُور کا بیٹا اور یروشلیِم کے آدھے حلقہ کا سردار تھا مرمّت کی۔

10 اور اُس سے آگے یدایا ہ بِن حرُومف نے اپنے ہی گھرکے سامنے تک کی مرمّت کیاور اُس سے آگے حطُّوش بِن حسبنیا ہ نے مرمّت کی۔

11 ملکیاہ بِن حارِم اور حسُوب بِن پخت موآب نے دُوسرے حِصّہ کی اور تنُوروں کے بُرج کی مرمّت کی۔

12 اور اُس سے آگے سلُو م بِن ہلُوحیش نے جو یروشلیِم کے آدھے حلقہ کا سردار تھا اور اُس کی بیٹِیوں نے مرمّت کی۔

13 وادی کے پھاٹک کی مرمّت حنُون اور زنواح کے باشِندوں نے کی ۔ اُنہوں نے اُسے بنایا اور اُس کے کِواڑے اور چٹکنیاں اور اڑبنگے لگائے اور کُوڑے کے پھاٹک تک ایک ہزار ہاتھ دِیوار تیّار کی۔

14 اور کُوڑے کے پھاٹک کی مرمّت ملکیاہ بِن رَیکا ب نے کی جو بیت ہکّرم کے حلقہ کا سردار تھا اُس نے اُسے بنایا اور اُس کے کواڑے اور چٹکنیاں اور اڑبنگے لگائے۔