نحمیاہ 4:1-5 URD

1 لیکن اَیسا ہُؤا کہ جب سنبلّط نے سُنا کہ ہم شہرپناہ بنا رہے ہیں تو وہ جل گیا اور بُہت غُصّہ ہُؤااور یہُودیوں کو ٹھٹّھوں میں اُڑانے لگا۔

2 اور وہ اپنے بھائیوں اور سامرِ یہ کے لشکر کے آگے یُوں کہنے لگا کہ یہ کمزور یہُودی کیا کر رہے ہیں؟ کیا یہ اپنے گِرد مورچہ بندی کریں گے؟ کیا وہ قُربانی چڑھائیں گے؟کیا وہ ایک ہی دِن میں سب کُچھ کر چُکیں گے؟ کیا وہ جلے ہُوئے پتّھروں کو کُوڑے کے ڈھیروں میں سے نِکال کر پِھرنئے کر دیں گے؟۔

3 اور طُوبیا ہ عمُّونی اُس کے پاس کھڑا تھا ۔ سو وہ کہنے لگا جو کُچھ وہ بنا رہے ہیں اگر اُس پر لومڑی چڑھ جائے تو وہ اُن کی پتّھر کی شہر پناہ کو گِرا دے گی۔

4 سُن لے اَے ہمارے خُدا کیونکہ ہماری حقارت ہوتی ہے اور اُن کی ملامت اُن ہی کے سر پر ڈال اور اسِیری کے مُلک میں اُن کو غارت گروں کے حوالہ کر دے۔

5 اور اُن کی بدی کو نہ ڈھانک اور اُن کی خطا تیرے حضُورسے مِٹائی نہ جائے کیونکہ اُنہوں نے مِعماروں کے سامنے تُجھے غُصّہ دِلایا ہے۔