نحمیاہ 6:12-18 URD

12 اور مَیں نے معلُوم کر لِیا کہ خُدا نے اُسے نہیں بھیجا تھا لیکن اُس نے میرے خِلاف پیشِینگوئی کی بلکہ سنبلّط اور طُوبیا ہ نے اُسے اُجرت پر رکھّا تھا۔

13 اور اُس کو اِس لِئے اُجرت دی گئی تاکہ مَیں ڈر جاؤُں اور اَیسا کام کر کے خطاکار ٹھہرُوں اور اُن کو بُری خبرپَھیلانے کا مضمُون مِل جائے تاکہ مُجھے ملامت کریں۔

14 اَے میرے خُدا طُوبیا ہ اور سنبلّط کو اُن کے اِن کاموں کے لِحاظ سے اور نَوعِید یاہ نبِیّہ کو بھی اورباقی نبِیوں کو جو مُجھے ڈرانا چاہتے تھے یاد رکھ۔

15 غرض باون دِن میں الُول مہِینے کی پچِّیسوِیں تارِیخ کو شہر پناہ بن چُکی۔

16 جب ہمارے سب دُشمنوں نے یہ سُنا تو ہمارے آس پاس کی سب قَومیں ڈرنے لگِیں اور اپنی ہی نظر میں خُود ذلِیل ہو گئِیں کیونکہ اُنہوں نے جان لِیا کہ یہ کام ہمارے خُدا کی طرف سے ہُؤا۔

17 اِس کے سِوا اُن دِنوں میں یہُودا ہ کے امِیر بُہت سے خط طُوبیا ہ کو بھیجتے تھے اور طُوبیا ہ کے خط اُن کے پاس آتے تھے۔

18 کیونکہ یہُودا ہ میں بُہت لوگوں نے اُس سے قَول و قرارکِیا تھا اِس لِئے کہ وہ سِکنیا ہ بِن ارخ کا دامادتھا اور اُس کے بیٹے یہُوحانا ن نے مُسلاّ م بِن برکیا ہ کی بیٹی کو بیاہ لِیا تھا۔