1 جب شہر پناہ بن چُکی اور مَیں نے دروازے لگا لِئے اوردربان اور گانے والے اور لاوی مُقرّر ہو گئے۔
2 تو مَیں نے یروشلیِم کو اپنے بھائی حنانی اور قلعہ کے حاکِم حنانیا ہ کے سپُرد کِیا کیونکہ وہ امانت داراور بُہتوں سے زِیادہ خُدا ترس تھا۔
3 اور مَیں نے اُن سے کہا کہ جب تک دُھوپ تیز نہ ہویروشلیِم کے پھاٹک نہ کُھلیں اور جب وہ پہرے پر کھڑے ہوں تو کواڑے بند کِئے جائیں اور تُم اُن میں اڑبنگے لگاؤ اور یروشلیِم کے باشِندوں میں سے پہرے والے مُقرّرکرو کہ ہر ایک اپنے گھر کے سامنے اپنے پہرے پر رہے۔
4 اور شہر تو وسِیع اور بڑا تھا پر اُس میں لوگ کم تھے اور گھر بنے نہ تھے۔