نحمیاہ 7:1-7 URD

1 جب شہر پناہ بن چُکی اور مَیں نے دروازے لگا لِئے اوردربان اور گانے والے اور لاوی مُقرّر ہو گئے۔

2 تو مَیں نے یروشلیِم کو اپنے بھائی حنانی اور قلعہ کے حاکِم حنانیا ہ کے سپُرد کِیا کیونکہ وہ امانت داراور بُہتوں سے زِیادہ خُدا ترس تھا۔

3 اور مَیں نے اُن سے کہا کہ جب تک دُھوپ تیز نہ ہویروشلیِم کے پھاٹک نہ کُھلیں اور جب وہ پہرے پر کھڑے ہوں تو کواڑے بند کِئے جائیں اور تُم اُن میں اڑبنگے لگاؤ اور یروشلیِم کے باشِندوں میں سے پہرے والے مُقرّرکرو کہ ہر ایک اپنے گھر کے سامنے اپنے پہرے پر رہے۔

4 اور شہر تو وسِیع اور بڑا تھا پر اُس میں لوگ کم تھے اور گھر بنے نہ تھے۔

5 اور میرے خُدا نے میرے دِل میں ڈالا کہ امِیروں اورسرداروں اور لوگوں کو اِکٹّھا کرُوں تاکہ نسب نامہ کے مُطابِق اُن کا شُمار کِیا جائے اور مُجھے اُن لوگوں کا نسب نامہ مِلا جو پہلے آئے تھے اور اُس میں یہ لِکھاہُؤا پایا۔

6 مُلک کے جِن لوگوں کو شاہِ بابل نبُوکد نضر بابل کو لے گیا تھا اُن اسِیروں کی اسِیری میں سے وہ جو نِکل آئے اور یروشلیِم اور یہُودا ہ میں اپنے اپنے شہر کوگئے یہ ہیں۔

7 جو زرُبّابل یشُو ع نحمیا ہ عزریا ہ رعمیا ہ نحمانی مرد کی بِلشان مِسفر ت بِگوَ ی نحُوم اور بعنہ کے ساتھ آئے تھے ۔ بنی اِسرائیل کے لوگوں کا شُمار یہ تھا۔