64 اُنہوں نے اپنی سند اُن کے درمِیان جو نسب ناموں کے مُطابِق گِنے گئے تھے ڈُھونڈی پر وہ نہ مِلی اِس لِئے وہ ناپاک مانے گئے اور کہانت سے خارِج ہُوئے۔
65 اور حاکِم نے اُن سے کہا کہ وہ پاکترِین چِیزوں میں سے نہ کھائیں جب تک کوئی کاہِن اُورِیم وتمّیِم لِئے ہُوئے برپا نہ ہو۔
66 ساری جماعت کے لوگ مِل کر بیالِیس ہزار تِین سَو ساٹھ تھے۔
67 عِلاوہ اُن کے غُلاموں اور لَونڈیوں کا شُمارسات ہزارتِین سَو سَینتِیس تھااور اُن کے ساتھ دو سَو پَینتالِیس گانے والے اورگانے والِیاں تِھیں۔
68 اُن کے گھوڑے سات سَو چھتِّیس ۔اُن کے خچّر دو سَو پَینتالِیس۔
69 اُن کے اُونٹ چار سَو پَینتِیس ۔اُن کے گدھے چھ ہزارسات سَو بِیس تھے۔
70 اور آبائی خاندانوں کے سرداروں میں سے بعض نے اُس کام کے لِئے دِیا ۔حاکِم نے ایک ہزار سونے کے دِرہماور پچاس پِیالےاور کاہِنوں کے پانچ سَو تِیس پَیراہن خزانہ میں داخِل کِئے۔