10 کیا کوئی چِیز اَیسی ہے جِس کی بابت کہا جاتا ہے کہ دیکھو یہ تو نئی ہے؟ وہ تو سابِق میں ہم سے پیشتر کے زمانوں میں مَوجُود تھی۔
11 اگلوں کی کوئی یادگار نہیں اور آنے والوں کی اپنے بعدکے لوگوں کے درمِیان کوئی یاد نہ ہو گی۔
12 مَیں واعِظ یروشلِیم میں بنی اِسرائیل کا بادشاہ تھا۔
13 اورمَیں نے اپنا دِل لگایا کہ جو کُچھ آسمان کے نِیچے کِیا جاتا ہے اُس سب کی تفتِیش و تحقِیق کرُوں ۔خُدانے بنی آدم کو یہ سخت دُکھ دِیا ہے کہ وہ مشقّت میں مُبتلارہیں۔
14 مَیں نے سب کاموں پر جو دُنیا میں کِئے جاتے ہیں نظرکی اور دیکھو یہ سب کُچھ بُطلان اور ہوا کی چران ہے۔
15 وہ جو ٹیڑھا ہے سِیدھا نہیں ہو سکتا اور ناقِص کا شُمارنہیں ہو سکتا۔
16 مَیں نے یہ بات اپنے دِل میں کہی دیکھ مَیں نے بڑی ترقّی کی بلکہ اُن سبھوں سے جو مُجھ سے پہلے یروشلِیم میں تھے زِیادہ حِکمت حاصِل کی ۔ ہاں میرا دِل حِکمت اور دانِش میں بڑا کاردان ہُؤا۔