10 کیونکہ اگر وہ گِریں تو ایک اپنے ساتھی کو اُٹھائے گالیکن اُس پر افسوس جو اکیلا ہے جب وہ گِرتا ہے کیونکہ کوئی دُوسرا نہیں جو اُسے اُٹھا کھڑا کرے۔
11 پِھر اگر دو اِکٹّھے لیٹیں تو گرم ہوتے ہیں پر اکیلاکیوں کر گرم ہو سکتا ہے؟۔
12 اور اگر کوئی ایک پر غالِب ہو تو دو اُس کا سامنا کرسکتے ہیں اور تِہری ڈوری جلد نہیں ٹُوٹتی۔
13 مِسکِین اور دانِش مند لڑکا اُس بُوڑھے بے وقُوف بادشاہ سے جِس نے نصِیحت سُننا ترک کر دِیا بِہتر ہے۔
14 کیونکہ وہ قَیدخانہ سے نِکل کر بادشاہی کرنے آیا باوُجُودیکہ وہ جو سلطنت ہی میں پَیدا ہُوا مِسکِین ہو چلا۔
15 مَیں نے سب زِندوں کو جو دُنیا میں چلتے پِھرتے ہیں دیکھا کہ وہ اُس دُوسرے جوان کے ساتھ تھے جو اُس کا جانشِین ہونے کے لِئے برپا ہُؤا۔
16 اُن سب لوگوں کا یعنی اُن سب کا جِن پر وہ حُکمران تھا کُچھ شُمار نہ تھا تَو بھی وہ جو اُس کے بعد اُٹھیں گے اُس سے خُوش نہ ہوں گے ۔ یقِیناً یہ بھی بُطلان اور ہواکی چران ہے۔