پَیدایش 12:1-6 URD

1 اور خُداوند نے ابرام سے کہا کہ تُو اپنے وطن اور اپنے ناتے داروں کے بیچ سے اور اپنے باپ کے گھر سے نِکل کر اُس مُلک میں جا جو مَیں تجھے دِکھاؤں گا۔

2 اور مَیں تُجھے ایک بڑی قَوم بناؤں گا اور برکت دُوں گا اور تیرا نام سرفراز کرُوں گا ۔ سو تُو باعِث ِبرکت ہو!۔

3 جو تُجھے مُبارک کہیں اُن کو مَیں برکت دُوں گااور جو تجھ پر لَعنت کرے اُس پر مَیں لَعنت کرُوں گااور زمِین کے سب قبیِلے تیرے وسِیلہ سے برکتپائیں گے۔

4 سو ابرام خُداوند کے کہنے کے مُطابِق چل پڑا اور لُو ط اُس کے ساتھ گیا اور ابرام پچھتّر برس کا تھا جب وہ حاران سے روانہ ہُؤا۔

5 اور ابرام نے اپنی بِیوی سارَی اور اپنے بھتیجے لُوط کو اور سب مال کو جو اُنہوں نے جمع کِیا تھا اور اُن آدمِیوں کو جو اُن کو حاران میں مِل گئے تھے ساتھ لِیا اور وہ مُلکِ کنعا ن کو روانہ ہُوئے۔اور مُلکِ کنعان میں آئے۔

6 اور ابرام اُس مُلک میں سے گذرتا ہُؤا مقام ِسِکم میں مور ہ کے بلُوط تک پُہنچا ۔ اُس وقت مُلک میں کنعانی رہتے تھے۔