پَیدایش 29:1-7 URD

1 اور یعقُوب آگے چل کر مشرِقی لوگوں کے مُلک میں پُہنچا۔

2 اور اُس نے دیکھا کہ مَیدان میں ایک کُنواں ہے اور کُنوئیں کے نزدِیک بھیڑ بکریوں کے تِین ریوڑ بَیٹھے ہیں کیونکہ چرواہے اِسی کُنوئیں سے ریوڑوں کو پانی پِلاتے تھے اورکُنوئیں کے مُنہ پر ایک بڑا پتھّر دھرا رہتا تھا۔

3 اور جب سب ریوڑ وہاں اِکٹھّے ہوتے تھے تب وہ اُس پتھّر کو کُنوئیں کے مُنہ پر سے ڈُھلکاتے اور بھیڑوں کو پانی پِلا کر اُس پتھّر کو پِھر اُسی جگہ کُنوئیں کے مُنہ پر رکھ دیتے تھے۔

4 تب یعقُوب نے اُن سے کہا اَے میرے بھائِیوتُم کہاں کے ہو؟اُنہوں نے کہا ہم حاران کے ہیں۔

5 پِھر اُس نے پُوچھا کہ تُم نحور کے بیٹے لابن سےواقِف ہو؟اُنہوں نے کہا ہم واقِف ہیں۔

6 اُس نے پُوچھا کیا وہ خیریت سے ہے؟اُنہوں نے کہا خیریت سے ہے اور وہ دیکھ اُس کی بیٹیراخِل بھیڑ بکریوں کے ساتھ چلی آتی ہے۔

7 اور اُس نے کہا دیکھو ابھی تو دِن بُہت ہے اور چَوپایوں کے جمع ہونے کا وقت نہیں ۔ تُم بھیڑ بکریوں کو پانی پلا کر پِھرچرانے کو لے جاؤ۔