1 اور یعقُوب نے اپنی آنکھیں اُٹھا کر نظر کی اور کیا دیکھتا ہے کہ عیسو چار سَو آدمی ساتھ لِئے چلا آ رہا ہے ۔ تب اُس نے لیاہ اور راخِل اور دونوں لَونڈیوں کو بچّے بانٹ دِئے۔
2 اور لَونڈیوں اور اُن کے بچّوں کو سب سے آگے اور لیاہ اور اُس کے بچّوں کو پِیچھے اور راخِل اور یُوسف کو سب سے پِیچھے رکھّا۔
3 اور وہ خُود اُن کے آگے آگے چلا اور اپنے بھائی کے پاس پُہنچتے پُہنچتے سات بار زمِین تک جُھکا۔
4 اور عیسو اُس سے مِلنے کو دَوڑا اور اُس سے بغل گِیرہُؤا اور اُسے گلے لگایا اور چُوما اور وہ دونوں روئے۔
5 پِھر اُس نے آنکھیں اُٹھائِیں اور عَورتوں اور بچّوں کو دیکھا اور کہا کہ یہ تیرے ساتھ کَون ہیں؟اُس نے کہا یہ وہ بچّے ہیں جو خُدا نے تیرے خادِم کو عنایت کِئے ہیں۔
6 تب لَونڈیاں اور اُن کے بچّے نزدِیک آئے اور اپنے آپ کو جُھکایا۔
7 پِھر لیاہ اپنے بچّوں کے ساتھ نزدِیک آئی اور وہ جُھکے ۔ آخِر کو یُوسف اور راخِل پاس آئے اور اُنہوں نے اپنے آپ کو جُھکایا۔