28 دِیسان کے بیٹے یہ ہیں ۔ عُوض اور اِران۔
29 جو حوریوں میں سے رئِیس ہُوئے وہ یہ ہیں ۔ رئِیس لوطان رئِیس سوبل رئِیس صبعو ن رئِیس عنہ۔
30 رئِیس دِیسون رئِیس ایصر رئِیس دِیسان ۔ یہ اُن حوریوں کے رئِیس ہیں جو مُلکِ شعِیر میں تھے۔
31 یِہی وہ بادشاہ ہیں جو مُلکِ ادُوم پر پیشتر اُس سے کہ اِسرائیل کا کوئی بادشاہ ہو مُسلّط تھے۔
32 بالَع بِن بعور ادُو م میں ایک بادشاہ تھا اور اُسکے شہر کا نام دِنہا با تھا۔
33 بالَع مَر گیا اور یُوباببِن زارح جو بُصراہی تھا اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔
34 پِھر یُوباب مَر گیا اور حُشیِم جو تیمانیوں کے مُلککا باشِندہ تھا اُس کا جانشیِن ہُؤا۔