32 بالَع بِن بعور ادُو م میں ایک بادشاہ تھا اور اُسکے شہر کا نام دِنہا با تھا۔
33 بالَع مَر گیا اور یُوباببِن زارح جو بُصراہی تھا اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔
34 پِھر یُوباب مَر گیا اور حُشیِم جو تیمانیوں کے مُلککا باشِندہ تھا اُس کا جانشیِن ہُؤا۔
35 اور حُشیِم مَر گیااور ہدد بِن بِدد جِس نےموآب کے میدان میں مِدیانیو ں کو مارااُس کا جانشین ہُؤا اور اُس کے شہر کا نام عوِیت تھا۔
36 اور ہدد مَر گیا اور شملہ جو مُسرِ قہ کا تھا اُس کاجانشیِن ہُؤا۔
37 اور شملہ مَر گیا اور ساؤُ ل اُس کاجانشیِن ہُؤا ۔یہ رحوبو ت کا تھا جو دریائے فُرات کےبرابر ہے۔
38 اور ساؤ ُل مَر گیا اور بعلحنا ن بِن عکبوراُس کا جانشیِن ہُؤا۔