پَیدایش 38:23-29 URD

23 یہُوداہ نے کہا خَیر! اُس رہن کو وُہی رکھّے ہم تو بدنام نہ ہوں ۔ مَیں نے تو بکری کا بچّہ بھیجا پر وہ تُجھے نہیں مِلی۔

24 اور قرِیباً تِین مہِینے کے بعد یہُوداہ کو یہ خبر مِلی کہ تیری بہُو تمر نے زِنا کِیا اور اُسے چِھنالے کا حمل بھی ہے ۔یہُوداہ نے کہا کہ اُسے باہر نِکال لاؤ کہ وہ جلائی جائے۔

25 جب اُسے باہر نِکالا تو اُس نے اپنے خُسر کو کہلا بھیجا کہ میرے اُسی شخص کا حمل ہے جِس کی یہ چِیزیں ہیں ۔ سو تُو پہچان تو سہی کہ یہ مُہر اور بازُوبند اور لاٹھی کِس کی ہے؟۔

26 تب یہُوداہ نے اِقرار کِیا اور کہا کہ وہ مُجھ سے زِیادہ صادِق ہے کیونکہ مَیں نے اُسے اپنے بیٹے سیلہ سے نہیں بیاہا اور وہ پِھر کبھی اُس کے پاس نہ گیا۔

27 اور اُس کے وضع ِحمل کے وقت معلُوم ہُؤا کہ اُس کے پیٹ میں توأم ہیں۔

28 اور جب وہ جننے لگی تو ایک بچّے کا ہاتھ باہر آیا اور دائی نے پکڑ کر اُس کے ہاتھ میں لال ڈورا باندھ دِیا اور کہنے لگی کہ یہ پہلے پَیدا ہُؤا۔

29 اور یُوں ہُؤا کہ اُس نے اپنا ہاتھ پِھر کھینچ لِیا ۔ اِتنے میں اُس کا بھائی پَیدا ہو گیا ۔ تب وہ دائی بول اُٹھی کہ تُو کَیسے زبردستی نِکل پڑا؟ سو اُس کا نام فارص رکھّا گیا۔