3 گویا اُن کے آگے آگے آگ بھسم کرتی جاتی ہےاور اُن کے پِیچھے پِیچھے شُعلہ جلاتا جاتا ہے ۔اُن کے آگے زمِین باغِ عد ن کی مانِند ہےاور اُن کے پِیچھے وِیران بیابان ہے ۔ہاں اُن سے کُچھ نہیں بچتا۔
4 اُن کی نمُود گھوڑوں کی سی ہےاور سواروں کی مانِند دَوڑتے ہیں۔
5 پہاڑوں کی چوٹِیوں پر رتھوں کے کھڑکھڑانےاور بُھوسے کو بھسم کرنے والے شُعلۂِ آتِشکے شور کی مانِند بُلند ہوتے ہیں ۔وہ جنگ کے لِئے صف بستہ زبردست قَوم کیمانِند ہیں۔
6 اُن کے رُوبرُو لوگ تھرتھراتے ہیں ۔سب چِہروں کا رنگ فق ہو جاتا ہے۔
7 وہ پہلوانوں کی طرح دَوڑتےاور جنگی مَردوں کی طرح دِیواروں پر چڑھجاتے ہیں ۔سب اپنی اپنی راہ پر چلتے ہیںاور صف نہیں توڑتے۔
8 وہ ایک دُوسرے کو نہیں دھکیلتے ۔ہر ایک اپنی راہ پر چلا جاتا ہے ۔وہ جنگی ہتھیاروں سے گُذر جاتے ہیں اوربے ترتِیب نہیں ہوتے۔
9 وہ شہر میں کُود پڑتےاور دِیواروں اور گھروں پر چڑھ کرچوروں کی طرح کِھڑکیوں سے گُھس جاتےہیں۔