۱-توارِیخ 17:12-18 URD

12 وہ میرے لِئے گھر بنائے گا اور مَیں اُس کا تخت ہمیشہ کے لِئے قائِم کرُوں گا۔

13 مَیں اُس کا باپ ہُوں گا اور وہ میرا بیٹا ہو گا اورمَیں اپنی شفقت اُس پر سے نہیں ہٹاؤُں گا جَیسے مَیں نے اُس پر سے جو تُجھ سے پہلے تھا ہٹا لی۔

14 بلکہ مَیں اُس کو اپنے گھر میں اور اپنی مملکت میں ابدتک قائِم رکُھّوں گا اور اُس کا تخت ابد تک ثابِت رہے گا۔

15 سو ناتن نے اِن سب باتوں اور اِس ساری رویا کے مُطابِق اَیسا ہی داؤُ دسے کہا۔

16 تب داؤُ دبادشاہ اندر جا کر خُداوند کے حضُور بَیٹھا اور کہنے لگا اَے خُداوند خُدا مَیں کَون ہُوں اور میراگھرانا کیا ہے کہ تُو نے مُجھ کو یہاں تک پُہنچایا؟۔

17 اور یہ اَے خُدا تیری نظر میں چھوٹی بات تھی بلکہ تُونے تو اپنے بندہ کے گھر کے حق میں آیندہ بُہت دِنوں کاذِکر کِیا ہے اور تُو نے اَے خُداوند خُدا مُجھے اَیسامانا کہ گویا مَیں بڑا منزلت والا آدمی ہُوں۔

18 بھلا داؤُ دتُجھ سے اُس اِکرام کی نِسبت جو تیرے خادِم کا ہُؤا اَور کیا کہے؟ کیونکہ تُو اپنے بندہ کو جانتاہے۔