4 جا کر میرے بندہ داؤُ دسے کہہ کہ خُداوند یُوں فرماتاہے کہ تُو میرے رہنے کے لِئے گھر نہ بنانا۔
5 کیونکہ جب سے مَیں بنی اِسرائیل کو نِکال لایا آج کے دِن تک مَیں نے کِسی گھر میں سکُونت نہیں کی بلکہ خَیمہ بہ خَیمہ اور مسکن بہ مسکن پِھرتا رہا ہُوں۔
6 اُن جگہوں میں جہاں جہاں مَیں سارے اِسرا ئیل کے ساتھ پِھرتا رہا کیا مَیں نے اِسرائیلی قاضیوں میں سے جِن کومَیں نے حُکم کِیا تھا کہ میرے لوگوں کی گلّہ بانی کریں کِسی سے ایک حرف بھی کہا کہ تُم نے میرے لِئے دیودارکا گھر کیوں نہیں بنایا؟۔
7 پس تُو میرے بندہ داؤُ دسے یُوں کہنا کہ ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ مَیں نے تُجھے بھیڑسالے میں سے جب تُو بھیڑ بکریوں کے پِیچھے پِیچھے چلتا تھا لِیا تاکہ تُو میری قَوم اِسرا ئیل کا پیشوا ہو۔
8 اور جہاں کہِیں تُو گیا مَیں تیرے ساتھ رہا اور تیرے سب دُشمنوں کو تیرے سامنے سے کاٹ ڈالا ہے اور مَیں رُویِ زمِین کے بڑے بڑے آدمِیوں کے نام کی مانِند تیرا نام کر دُوں گا۔
9 اور مَیں اپنی قَوم اِسرا ئیل کے لِئے ایک جگہ ٹھہراؤُں گااور اُن کو قائِم کر دُوں گا تاکہ اپنی جگہ بسے رہیں اورپِھر ہٹائے نہ جائیں اور نہ شرارت کے فرزند پِھر اُن کودُکھ دینے پائیں گے جَیسا شرُوع میں ہُؤا۔
10 اور اُس وقت بھی جب مَیں نے حُکم دِیا کہ میری قَوم اِسرا ئیل پر قاضی مُقرّر ہوں اور مَیں تیرے سب دُشمنوں کو مغلُوب کرُوں گا ۔ ماسِوا اِس کے مَیں تُجھے بتاتا ہُوں کہ خُداوند تیرے لِئے ایک گھر بنائے گا۔