۱-سموئیل 3:5-11 URD

5 اور وہ دَوڑ کر عیلی کے پاس گیا اور کہا تُو نے مُجھے پُکارا سو مَیں حاضِر ہُوں ۔اُس نے کہا مَیں نے نہیں پُکارا ۔ پِھر لیٹ جا ۔ سو وہ جا کر لیٹ گیا۔

6 اور خُداوند نے پِھرپُکارا سموئیل!سموئیل اُٹھ کر عیلی کے پاس گیا اور کہا تُو نے مُجھے پُکارا سو مَیں حاضِر ہُوں ۔اُس نے کہا اَے میرے بیٹے مَیں نے نہیں پُکارا۔ پِھرلیٹ جا۔

7 اور سموئیل نے ہنوز خُداوند کو نہیں پہچانا تھا اور نہ خُداوند کا کلام اُس پر ظاہِر ہُؤا تھا۔

8 پِھرخُداوند نے تِیسری دفعہ سموئیل کو پُکارا اور وہ اُٹھ کر عیلی کے پاس گیا اور کہا تُو نے مُجھے پُکارا سو مَیں حاضِر ہُوں ۔سو عیلی جان گیا کہ خُداوند نے اُس لڑکے کو پُکارا۔

9 اِس لِئے عیلی نے سموئیل سے کہا جا لیٹ رہ اور اگر وہ تُجھے پُکارے تو تُو کہنا اَے خُداوند فرما کیونکہ تیرا بندہ سُنتا ہے ۔ سو سموئیل جا کر اپنی جگہ پر لیٹ گیا۔

10 تب خُداوند آکھڑا ہُؤا اور پہلے کی طرح پُکارا سموئیل ! سموئیل !سموئیل نے کہا فرما کیونکہ تیرا بندہ سُنتا ہے۔

11 خُداوند نے سموئیل سے کہا دیکھ مَیں اِسرا ئیل میں اَیسا کام کرنے پر ہُوں جِس سے ہر سُننے والے کے کان بھنّا جائیں گے۔