۲-سلاطِین 10:28-34 URD

28 یُوں یاہُو نے بعل کو اِسرا ئیل کے درمِیان سے نیست و نابُود کر دِیا۔

29 تَو بھی نباط کے بیٹے یرُبعا م کے گُناہوں سے جِن سے اُس نے اِسرا ئیل سے گُناہ کرایا یاہُو باز نہ آیا یعنی اُس نے سونے کے بچھڑوں کو ماننے سے جو بَیت ایل اور دان میں تھے کنارہ کشی نہ کی۔

30 اور خُداوند نے یاہُو سے کہا چُونکہ تُو نے یہ نیکی کی ہے کہ جو کُچھ میری نظر میں بھلا تھا اُسے انجام دِیا ہے اور اخی ا ب کے گھرانے سے میری مرضی کے مُطابِق برتاؤ کِیا ہے اِس لِئے تیرے بیٹے چَوتھی پُشت تک اِسرا ئیل کے تخت پر بَیٹھیں گے۔

31 پر یاہُو نے خُداوند اِسرا ئیل کے خُدا کی شرِیعت پر اپنے سارے دِل سے چلنے کی فِکر نہ کی ۔ وہ یرُبعا م کے گُناہوں سے جِن سے اُس نے اِسرا ئیل سے گُناہ کرایا الگ نہ ہُؤا۔

32 اُن دِنوں خُداوند اِسرا ئیل کو گھٹانے لگا اور حزائیل نے اُن کو اِسرا ئیل کی سب سرحدّوں میں مارا۔

33 یعنی یَرد ن سے لے کر مشرِق کی طرف جِلعاد کے سارے مُلک میں اور جدّیوں اور رُوبینِیوں اور منسّیوں کو عروعیر سے جو وادیِ ارنُو ن میں ہے یعنی جِلعاد اور بسن کو بھی۔

34 اور یاہُو کے باقی کام اور سب جو اُس نے کِیا اور اُس کی ساری قُوّت کا بیان سو کیا وہ اِسرا ئیل کے بادشاہوں کی توارِیخ کی کِتاب میں قلمبند نہیں؟۔