1 اور رملیا ہ کے بیٹے فِقح کے سترھویں برس سے شاہِ یہُودا ہ یُوتام کا بیٹا آخز سلطنت کرنے لگا۔
2 اور جب وہ سلطنت کرنے لگا تو بِیس برس کا تھا اور اُس نے سولہ برس یروشلِیم میں بادشاہی کی اور اُس نے وہ کام نہ کِیا جو خُداوند اُس کے خُدا کی نظر میں بھلا ہے جَیسا اُس کے باپ داؤُد نے کِیا تھا۔
3 بلکہ وہ اِسرا ئیل کے بادشاہوں کی راہ پر چلا اور اُس نے اُن قَوموں کے نفرتی دستُور کے مُطابِق جِن کو خُداوند نے بنی اِسرائیل کے سامنے سے خارِج کر دِیا تھا اپنے بیٹے کو بھی آگ میں چلوایا۔
4 اور اُونچے مقاموں اور ٹِیلوں پر اور ہر ایک ہرے درخت کے نِیچے اُس نے قُربانی کی اور بخُور جلایا۔
5 تب شاہِ ارا م رضِین اور شاہِ اِسرا ئیل رملیا ہ کے بیٹے فِقح نے لڑنے کو یروشلِیم پر چڑھائی کی اور اُنہوں نے آخز کو گھیر لِیا لیکن اُس پر غالِب نہ آ سکے۔
6 اُس وقت شاہِ ارا م رضِین نے اَیلات کو فتح کر کے پِھر ارا م میں شامِل کر لِیا اور یہُودیو ں کو اَیلات سے نِکال دِیا اور ارامی اَیلات میں آ کر وہاں بس گئے جَیسا آج تک ہے۔