۲-سلاطِین 9:15-21 URD

15 لیکن یُورا م بادشاہ لَوٹ گیا تھا تاکہ یزرعیل میں اُن زخموں کا عِلاج کرائے جو شاہِ ارا م حزائیل سے لڑتے وقت ارامیوں کے ہاتھ سے لگے تھے) تب یاہُو نے کہا اگر تُمہاری مرضی یِہی ہے تو کوئی یزرعیل جا کر خبر کرنے کے لِئے اِس شہر سے بھاگنے اور نِکلنے نہ پائے۔

16 اور یاہُو رتھ پر سوار ہو کر یزرعیل کو گیا کیونکہ یُورا م وہِیں پڑا ہُؤا تھا اور شاہِ یہُودا ہ اخزیا ہ یُورا م کی مُلاقات کو آیا ہُؤا تھا۔

17 اور یزرعیل میں نِگہبان بُرج پر کھڑا تھا اور اُس نے جو یاہُو کے جتھے کو آتے ہُوئے دیکھا تو کہا مُجھے ایک جتھا دِکھائی دیتا ہے ۔یُورا م نے کہا ایک سوار کو لے کر اُن سے مِلنے کو بھیج ۔ وہ یہ پُوچھے’’خَیر ہے‘‘؟۔

18 چُنانچہ ایک شخص گھوڑے پر اُس سے مِلنے کو گیا اور کہا بادشاہ پُوچھتا ہے خَیر ہے؟یاہُو نے کہا تُجھ کوخَیر سے کیا کام؟ میرے پِیچھے ہو لے ۔پِھرنِگہبان نے کہا کہ قاصِد اُن کے پاس پُہنچ تو گیا لیکن واپس نہیں آتا۔

19 تب اُس نے دُوسرے کو گھوڑے پر روانہ کِیا جِس نے اُن کے پاس جا کر اُن سے کہا بادشاہ یُوں کہتا ہے ’’خَیر ہے‘‘؟ یاہُو نے جواب دِیا تُجھے خَیر سے کیا کام؟ میرے پِیچھے ہو لے۔

20 پِھرنگِہبان نے کہا وہ بھی اُن کے پاس پُہنچ تو گیا لیکن واپس نہیں آتا اور رتھ کا ہانکنا اَیسا ہے جَیسے نِمسی کے بیٹے یاہُو کا ہانکنا ہوتا ہے کیونکہ وُہی تُندی سے ہانکتا ہے۔

21 تب یُورا م نے فرمایا جوت لے ۔ سو اُنہوں نے اُس کے رتھ کو جوت لِیا ۔ تب شاہِ اِسرا ئیل یُورا م اور شاہِ یہُودا ہ اخزیا ہ اپنے اپنے رتھ پر نِکلے اور یاہُو سے مِلنے کو گئے اور یزرعیلی نبوت کی مِلکِیّت میں اُس سے دوچار ہُوئے۔