۲-سموئیل 1:19-25 URD

19 اَے اِسرا ئیل! تیرے ہی اُونچے مقاموں پرتیرا فخر مارا گیا۔ہائے! زبردست کَیسے کھیت آئے !

20 یہ جات میں نہ بتانا۔اسقلو ن کے کُوچوں میں اِس کی خبر نہ کرنا۔نہ ہو کہ فِلستِیوں کی بیٹِیاں خُوش ہوں۔نہ ہو کہ نامختُونوں کی بیٹِیاں فخر کریں۔

21 اَے جِلبُوعہ کے پہاڑو!تُم پر نہ اوس پڑے اور نہ بارِش ہو اور نہ ہدیہ کیچِیزوں کے کھیت ہوں۔کیونکہ وہاں زبردستوں کی سِپر بُری طرح سے پھینکدی گئییعنی ساؤُل کی سِپر جِس پر تیل نہیں لگایا گیا تھا۔

22 مقتُولوں کے خُون سے زبردستوں کی چربی سےیُونتن کی کمان کبھی نہ ٹلیاور ساؤُل کی تلوار خالی نہ لَوٹی۔

23 ساؤُل اور یُونتن اپنے جِیتے جی عزِیز اور دِل پسندتھےاور اپنی مَوت کے وقت الگ نہ ہُوئے۔وہ عُقابوں سے تیزاور شیرِ بَبروں سے زورآور تھے۔

24 اَے اِسرا ئیل کی بیٹِیو! ساؤُل پر رو۔جِس نے تُم کو نفِیس نفِیس ارغوانی لِباس پہنائے اور سونے کے زیوروں سے تُمہاری پوشاک کو آراستہکِیا۔

25 ہائے لڑائی میں زبردست کَیسے کھیت آئے !یُونتن تیرے اُونچے مقاموں پر قتل ہُؤا۔