۲-سموئیل 23 URD

داؤُد کی آخِری باتیں

1 داؤُد کی آخِری باتیں یہ ہیں:-داؤُد بِن یسّی کہتا ہے۔یعنی یہ اُس شخص کا کلام ہے جو سرفراز کِیا گیااور یعقُوب کے خُدا کا ممُسوحاور اِسرا ئیل کا شِیرِین نغمہ ساز ہے۔

2 خُداوند کی رُوح نے میری معرفت کلام کِیااور اُس کا سُخن میری زُبان پر تھا۔

3 اِسرا ئیل کے خُدا نے فرمایا۔اِسرا ئیل کی چٹان نے مُجھ سے کہا۔ایک ہے جو صداقت سے لوگوں پر حُکومت کرتا ہے۔جو خُدا کے خَوف کے ساتھ حُکومت کرتا ہے۔

4 وہ صُبح کی رَوشنی کی مانِند ہو گا جب سُورج نِکلتا ہے۔اَیسی صُبح جِس میں بادل نہ ہوں۔جب نرم نرم گھاس زمِین میں سےبارِش کے بعد کی صاف چمک کے باعِث نِکلتی ہے۔

5 میرا گھر تو سچ مُچ خُدا کے سامنے اَیسا ہے بھی نہیںتَو بھی اُس نے میرے ساتھ ایک دائِمی عہدجِس کی سب باتیں مُعیّن اور پایدار ہیں باندھا ہےکیونکہ یِہی میری ساری نجات اور ساری مُراد ہے۔گو وہ اُس کو بڑھاتا نہیں ۔

6 پر ناراست لوگ سب کے سب کانٹوں کی مانِندٹھہریں گے جو ہٹا دِئے جاتے ہیںکیونکہ وہ ہاتھ سے پکڑے نہیں جا سکتے۔

7 بلکہ جو آدمی اُن کوچُھوئےضرُور ہے کہ وہ لوہے اور نیزہ کی چھڑ سے مُسلّح ہو۔سو وہ اپنی ہی جگہ میں آگ سے بِالکُل بھسم کر دِئےجائیں گے۔

داؤُد کے شُہرۂ آفاق سپاہی

8 اور داؤُد کے بہادُروں کے نام یہ ہیں:-یعنی تحکمونی یوشیب بشیبت جو سِپہ سالاروں کا سردار تھا ۔ وُہی ایزنی ادِینو تھا جِس سے آٹھ سَو ایک ہی وقت میں مقتُول ہُوئے۔

9 اُس کے بعد ایک اخُوحی کے بیٹے دود ے کا بیٹا الِیعزر تھا ۔ یہ اُن تِینوں سُورماؤں میں سے ایک تھا جو داؤُد کے ساتھ اُس وقت تھے جب اُنہوں نے اُن فِلستِیوں کو جو لڑائی کے لِئے جمع ہُوئے تھے للکارا حالانکہ سب بنی اِسرائیل چلے گئے تھے۔

10 اور اُس نے اُٹھ کر فِلستِیوں کو اِتنا مارا کہ اُس کا ہاتھ تھک کر تلوار سے چِپک گیا اور خُداوند نے اُس دِن بڑی فتح کرائی اور لوگ پِھر کر فقط لُوٹنے کے لِئے اُس کے پِیچھے ہو لِئے۔

11 بعد اُس کے ہراری اجی کا بیٹا سمّہ تھا اور فِلستِیوں نے اُس قطعۂِ زمِین کے پاس جو مسُور کے پیڑوں سے بھرا تھا جمع ہو کر دَل باندھ لِیا تھا اور لوگ فِلستِیوں کے آگے سے بھاگ گئے تھے۔

12 لیکن اُس نے اُس قطعہ کے بِیچ میں کھڑے ہو کر اُس کو بچایا اور فِلستِیوں کو قتل کِیا اور خُداوند نے بڑی فتح کرائی۔

13 اور اُن تِیس سرداروں میں سے تِین سردار نِکلے اور فصل کاٹنے کے مَوسم میں داؤُد کے پاس عدُلاّم کے مغارہ میں آئے اور فِلستِیوں کی فَوج رفائِیم کی وادی میں خَیمہ زن تھی۔

14 اور داؤُد اُس وقت گڑھی میں تھا اور فِلستِیوں کے پہرے کی چَوکی بَیت لحم میں تھی۔

15 اور داؤُد نے ترستے ہُوئے کہا اَے کاش کوئی مُجھے بَیت لحم کے اُس کُنوئیں کا پانی پِینے کو دیتا جو پھاٹک کے پاس ہے!۔

16 اور اُن تِینوں بہادُروں نے فِلستِیوں کے لشکر میں سے جا کر بَیت لحم کے کنُوئیں سے جو پھاٹک کے برابر ہے پانی بھر لِیا اور اُسے داؤُد کے پاس لائے لیکن اُس نے نہ چاہا کہ پِئے بلکہ اُسے خُداوند کے حضُور اُنڈیل دِیا۔

17 اور کہنے لگا اَے خُداوند مُجھ سے یہ ہرگِز نہ ہو کہ مَیں اَیسا کرُوں۔ کیا مَیں اُن لوگوں کا خُون پِیُوں جِنہوں نے اپنی جان جوکھوں میں ڈالی؟ اِسی لِئے اُس نے نہ چاہا کہ اُسے پِئے ۔اُن تِینوں بہادُروں نے اَیسے اَیسے کام کِئے۔

18 اور ضرویا ہ کے بیٹے یُوآب کا بھائی ابِیشے اُن تِینوں میں افضل تھا ۔ اُس نے تِین سَو پر اپنا بھالا چلا کر اُن کو قتل کِیا اور تِینوں میں نامی تھا۔

19 کیا وہ اُن تِینوں میں مُعزّز نہ تھا؟ اِسی لِئے وہ اُن کا سردار ہُؤا تَو بھی وہ اُن پہلے تِینوں کے برابر نہیں ہونے پایا۔

20 اور یہو یدع کا بیٹا بنایا ہ قبضِیل کے ایک سُورما کا بیٹا تھا جِس نے بڑے بڑے کام کِئے تھے ۔ اِس نے موآب کے اری ایل کے دونوں بیٹوں کو قتل کِیا اور جا کر برف کے مَوسم میں ایک غار کے بِیچ ایک شیرِ بَبر کو مارا۔

21 اور اُس نے ایک جسِیم مِصری کو قتل کِیا ۔ اُس مِصری کے ہاتھ میں بھالا تھا پر یہ لاٹھی ہی لِئے ہُوئے اُس پر لپکا اور مِصری کے ہاتھ سے بھالا چِھین لِیا اور اُسی کے بھالے سے اُسے مارا۔

22 پس یہوید ع کے بیٹے بنایاہ نے اَیسے اَیسے کام کِئے اور تِینوں بہادُروں میں نامی تھا۔

23 وہ اُن تِیسوں سے زِیادہ مُعزّز تھا پر وہ اُن پہلے تِینوں کے برابر نہیں ہونے پایا اور داؤُد نے اُسے اپنے مُحافِظ سِپاہِیوں پر مُقرّر کِیا۔

24 اور تِیسوں میں یُوآب کا بھائی عساہیل اور الحنا ن َبیت لحم کے دودو کا بیٹا۔

25 حرودی سمّہ ۔ حرودی الِقہ۔

26 فلطی خلِص ۔ عیرا بِن عقّیس تقوعی۔

27 عنتوتی ابی عز ر ۔ حوساتی مبو نی۔

28 اخوحی ضلمو ن ۔ نطوفاتی مہر ی۔

29 نطوفاتی بعنہ کا بیٹا حِلب ۔ اِتی بِن رِیبی بنی بِنیمِین کے جِبعہ کا۔

30 فرعاتونی بِنایا ہ اور جعس کے نالوں کا ہِدَّی۔

31 عرباتی ابی علبُو ن ۔ برحُومی عزماو ت۔

32 سعلبونی الیحبہ بنی یسِین یُونتن۔

33 ہراری سَمّہ ۔ اخی آم بِن سرار ہراری۔

34 الیفلط بِن احسبی معکاتی کا بیٹا الی عا م بِن اخِیُتفل جلونی۔

35 کِرمِلی حصرو ۔ اربی فعری۔

36 ضوباہ کے ناتن کا بیٹا اِجال ۔ جدی با نی۔

37 عمُّونی صِلق ۔ بیروتی نحری ۔ ضرو یاہ کے بیٹے یُوآب کے سِلح بردار۔

38 اِتری عیرا ۔ اِتری جرِیب۔

39 اور حِتّی اورِیّاہ ۔ یہ سب سَینتِیس تھے۔

ابواب

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24