۲-سموئیل 22 URD

داؤُد کا فتح کاگیت

1 جب خُداوند نے داؤُد کو اُس کے سب دُشمنوں اور ساؤُل کے ہاتھ سے رہائی دی تو اُس نے خُداوند کے حضُور اِس مضمُون کا گِیت سُنایا۔

2 وہ کہنے لگا:-خُداوند میری چٹان اور میرا قلعہ اور میرا چُھڑانے والاہے۔

3 خُدا میری چٹان ہے ۔ مَیں اُسی پر بھروسارکُھّوں گا۔وُہی میری سِپر اور میری نجات کا سِینگ ہے ۔ میرا اُونچابُرج اور میری پناہ ہے۔میرے نجات دینے والے! تُو ہی مُجھے ظُلم سے بچاتاہے۔

4 مَیں خُداوند کو جو سِتایش کے لائِق ہے پُکارُوںگا ۔یُوں مَیں اپنے دُشمنوں سے بچایا جاؤُں گا۔

5 کیونکہ مَوت کی مَوجوں نے مُجھے گھیرا۔بیدِینی کے سَیلابوں نے مُجھے ڈرایا۔

6 پاتال کی رسِّیاں میرے چَوگِرد تِھیں۔مَوت کے پھندے مُجھ پر آ پڑے تھے ۔

7 اپنی مُصِیبت میں مَیں نے خُداوند کو پُکارا۔مَیں اپنے خُدا کے حضُور چِلاّیا۔اُس نے اپنی ہَیکل میں سے میری آواز سُنیاور میری فریاد اُس کے کان میں پُہنچی۔

8 تب زمِین ہِل گئی اور کانپ اُٹھیاور آسمان کی بُنیادوں نے جُنبِش کھائیاور ہِل گئِیں ۔ اِس لِئے کہ وہ غضبناک ہُؤا۔

9 اُس کے نتھنوں سے دُھواں اُٹھااور اُس کے مُنہ سے آگ نِکل کر بھسم کرنے لگی۔کوئلے اُس سے دہک اُٹھے۔

10 اُس نے آسمانوں کو بھی جُھکا دِیا اور نِیچے اُتر آیااور اُس کے پاؤں تلے گہری تارِیکی تھی۔

11 وہ کرُّوبی پر سوار ہو کراُڑااور ہوا کے بازُوؤں پر دِکھائی دیا

12 اور اُس نے اپنے چَوگِرد تارِیکی کو اور پانی کےاِجتماعاور آسمان کے دَلدار بادلوں کو شامِیانے بنایا۔

13 اُس جھلک سے جو اُس کے آگے آگے تھیآگ کے کوئلے سُلگ گئے ۔

14 خُداوند آسمان سے گرجااور حق تعالیٰ نے اپنی آواز سُنائی۔

15 اُس نے تِیر چلا کر اُن کو پراگندہ کِیا۔اور بِجلی سے اُن کو شِکست دی ۔

16 تب خُداوند کی ڈانٹ سے۔اُسکے نتھنوں کے دَم کے جھونکے سے۔سمُندر کی تھاہ دِکھائی دینے لگیاور جہان کی بُنیادیں نمُودار ہُوئِیں۔

17 اُس نے اُوپر سے ہاتھ بڑھا کر مُجھے تھام لِیااور مُجھے بُہت پانی میں سے کھینچ کر باہر نِکالا۔

18 اُس نے میرے زورآور دُشمن اور میرے عداوترکھنے والوں سےمُجھے چُھڑا لِیا کیونکہ وہ میرے لِئے نِہایت زبردستتھے۔

19 وہ میری مُصِیبت کے دِن مُجھ پر آپڑےپر خُداوند میرا سہارا تھا ۔

20 وہ مُجھے کُشادہ جگہ میں نِکال بھی لایا۔اُس نے مُجھے چُھڑایا ۔ اِس لِئے کہ وہ مُجھ سے خُوش تھا۔

21 خُداوند نے میری راستی کے مُوافِق مُجھے جزا دیاور میرے ہاتھوں کی پاکِیزگی کے مُطابِق مُجھے بدلہ دِیا۔

22 کیونکہ مَیں خُداوند کی راہوں پر چلتا رہااور شرارت سے اپنے خُدا سے الگ نہ ہُؤا

23 کیونکہ اُس کے سارے فَیصلے میرے سامنے تھےاور مَیں اُس کے آئِین سے برگشتہ نہ ہُؤا۔

24 مَیں اُس کے حضُور کامِل بھی رہااور اپنی بدکاری سے باز رہا۔

25 اِسی لِئے خُداوند نے مُجھے میری راستی کے مُوافِقبلکہ میری اُس پاکِیزگی کے مُطابِق جو اُس کی نظر کےسامنے تھی بدلہ دِیا۔

26 رحم دِل کے ساتھ تُو رحِیم ہو گااور کامِل آدمی کے ساتھ کامِل۔

27 نیکوکار کے ساتھ نیک ہوگااور کَج رَو کے ساتھ ٹیڑھا۔

28 مُصِیبت زدہ لوگوں کو تُو بچائے گا۔پر تیری آنکھیں مغرُوروں پر لگی ہیں تاکہ تُو اُنہیں نِیچاکرے۔

29 کیونکہ اَے خُداوند! تُو میرا چراغ ہےاور خُداوند میرے اندھیرے کو اُجالا کر دے گا۔

30 کیونکہ تیری بدَولت مَیں فَوج پر دھاوا کرتا ہُوںاور اپنے خُدا کی بدَولت دِیوار پھاند جاتا ہُوں۔

31 لیکن خُدا کی راہ کامِل ہے۔خُداوند کا کلام تایا ہُؤا ہے۔وہ اُن سب کی سِپرہے جو اُس پر بھروسا رکھتے ہیں۔

32 کیونکہ خُداوند کے سِوا اَور کَون خُدا ہے؟اور ہمارے خُدا کو چھوڑ کر اَور کَون چٹان ہے؟

33 خُدا میرا مضبُوط قلعہ ہے ۔وہ اپنی راہ میں کامِل شخص کی راہنُمائی کرتا ہے۔

34 وہ اُس کے پاؤں ہرنِیوں کے سے بنا دیتا ہےاور مُجھے میری اُونچی جگہوں میں قائِم کرتا ہے۔

35 وہ میرے ہاتھوں کو جنگ کرنا سِکھاتا ہےیہاں تک کہ میرے بازُو پِیتل کی کمان کو جُھکا دیتےہیں۔

36 تُو نے مُجھ کو اپنی نجات کی سِپر بھی بخشیاور تیری نرمی نے مُجھے بزُرگ بنایا ہے۔

37 تُو نے میرے نِیچے میرے قدم کُشادہ کردِئےاور میرے پاؤں نہیں پِھسلے۔

38 مَیں نے اپنے دُشمنوں کا پِیچھا کر کے اُن کوہلاک کِیااور جب تک وہ فنا نہ ہو گئے مَیں واپس نہیں آیا۔

39 مَیں نے اُن کو فنا کر دِیا اور اَیسا چھید ڈالا ہےکہ وہ اُٹھ نہیں سکتےبلکہ وہ تو میرے پاؤں کے نِیچے گِرے پڑے ہیں۔

40 کیونکہ تُو نے لڑائی کے لِئے مُجھے قُوّت سےکمربستہ کِیااور میرے مُخالِفوں کو میرے سامنے زیر کِیا۔

41 تُو نے میرے دُشمنوں کی پُشت میری طرفپھیر دیتاکہ مَیں اپنے عداوت رکھنے والوں کو کاٹ ڈالُوں۔

42 اُنہوں نے اِنتظار کِیا پر کوئی نہ تھا جو بچائےبلکہ خُداوند کا بھی اِنتِظار کِیا پر اُس نے اُن کو جواب نہ دِیا

43 تب مَیں نے اُن کو کُوٹ کُوٹ کر زمِین کیگرد کی مانِند کر دِیا۔مَیں نے اُن کو گلی کُوچوں کی کِیچڑ کی طرح رَوند رَوند کرچاروںطرف پَھیلا دِیا۔

44 تُو نے مُجھے میری قَوم کے جھگڑوں سے بھیچُھڑایا۔تُو نے مُجھے قَوموں کا سردار ہونے کے لِئے رکھ چھوڑاہے۔جِس قَوم سے مَیں واقِف بھی نہیں وہ میری مُطِیع ہوگی۔

45 پردیسی میرے تابِع ہو جائیں گے۔وہ میرا نام سُنتے ہی میری فرمانبرداری کریں گے۔

46 پردیسی مُرجھاجائیں گےاور اپنے قلعوں سے تھرتھراتے ہُوئے نِکلیں گے۔

47 خُداوند زِندہ ہے ۔ میری چٹان مُبارک ہو!اور خُدا میری نجات کی چٹان مُمتازہو!

48 وُہی خُدا جو میرا اِنتِقام لیتا ہےاور اُمّتوں کو میرے تابِع کر دیتا ہے

49 اور مُجھے میرے دُشمنوں کے بِیچ سے نِکالتا ہے۔ہاں تُو مُجھے میرے مُخالِفوں پر سر فراز کرتا ہے۔تُو مُجھے تُندخُو آدمی سے رہائی دیتا ہے۔

50 اِس لِئے اَے خُداوند! مَیں قَوموں کے درمِیانتیری شُکرگُزاریاور تیرے نام کی مدح سرائی کرُوں گا۔

51 وہ اپنے بادشاہ کو بڑی نجات عِنایت کرتاہےاور اپنے ممسُوح داؤُد اور اُس کی نسل پرہمیشہ شفقت کرتا ہے۔

ابواب

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24