21 بات یہ نہیں ہے بلکہ افرائِیم کے کوہِستانی مُلک کے ایک شخص نے جِس کا نام سبع بِن بِکر ی ہے بادشاہ یعنی داؤُد کے خِلاف ہاتھ اُٹھایا ہے سو فقط اُسی کو میرے حوالہ کر دے تو مَیں شہر سے چلا جاؤں گا ۔اُس عَورت نے یُوآب سے کہا دیکھ اُس کا سر دِیوار پر سے تیرے پاس پھینک دِیا جائے گا۔
22 تب وہ عَورت اپنی دانائی سے سب لوگوں کے پاس گئی ۔ سو اُنہوں نے سبع بِن بِکر ی کا سر کاٹ کر اُسے باہر یُوآب کی طرف پھینک دِیا ۔ تب اُس نے نرسِنگا پُھونکا اور لوگ شہر سے الگ ہو کر اپنے اپنے ڈیرے کو چلے گئے اور یُوآب یروشلیِم کو بادشاہ کے پاس لَوٹ آیا۔
23 اوریُوآب اِسرائیل کے سارے لشکر کا سردار تھا اور بنایاہ بِن یہوید ع کریتِیوں اور فلِیتِیوں کا سردار تھا۔
24 اور ادورا م خِراج کا داروغہ تھا اور اخِیلُود کا بیٹا یہوسفط مُورِّخ تھا۔
25 اور سِوا مُنشی تھا اور صدُوق اور ابیاتر کاہِن تھے۔
26 اور عِیرا یائِری بھی داؤُد کا ایک کاہِن تھا۔