10 وہ یہ بھی فرماتا ہے،”اے رب، تُو نے ابتدا میں دنیا کی بنیاد رکھی،اور تیرے ہی ہاتھوں نے آسمانوں کو بنایا۔
11 یہ تو تباہ ہو جائیں گے،لیکن تُو قائم رہے گا۔یہ سب لباس کی طرح گھس پھٹ جائیں گے
12 اور تُو اِنہیں چادر کی طرح لپیٹے گا،پرانے کپڑے کی طرح یہ بدلے جائیں گے۔لیکن تُو وہی کا وہی رہتا ہے،اور تیری زندگی کبھی ختم نہیں ہوتی۔“
13 اللہ نے کبھی بھی اپنے کسی فرشتے سے یہ بات نہ کہی،”میرے دہنے ہاتھ بیٹھ،جب تک مَیں تیرے دشمنوں کوتیرے پاؤں کی چوکی نہ بنا دوں۔“
14 پھر فرشتے کیا ہیں؟ وہ تو سب خدمت گزار روحیں ہیں جنہیں اللہ اُن کی خدمت کرنے کے لئے بھیج دیتا ہے جنہیں میراث میں نجات پانی ہے۔