عبرانیوں 8:8-13 UGV

8 لیکن اللہ کو اپنی قوم پر الزام لگانا پڑا۔ اُس نے کہا،”رب کا فرمان ہے، ایسے دن آ رہے ہیںجب مَیں اسرائیل کے گھرانے اور یہوداہ کے گھرانے سے ایک نیا عہد باندھوں گا۔

9 یہ اُس عہد کی مانند نہیں ہو گاجو مَیں نے اُن کے باپ دادا کے ساتھاُس دن باندھا تھا جب مَیں اُن کا ہاتھ پکڑ کراُنہیں مصر سے نکال لایا۔کیونکہ وہ اُس عہد کے وفادار نہ رہےجو مَیں نے اُن سے باندھا تھا۔نتیجے میں میری اُن کے لئے فکر نہ رہی۔

10 خداوند فرماتا ہے کہجو نیا عہد مَیں اُن دنوں کے بعد اُن سے باندھوں گااُس کے تحت مَیں اپنی شریعتاُن کے ذہنوں میں ڈال کراُن کے دلوں پر کندہ کروں گا۔تب مَیں ہی اُن کا خدا ہوں گا، اور وہ میری قوم ہوں گے۔

11 اُس وقت سے اِس کی ضرورت نہیں رہے گیکہ کوئی اپنے پڑوسی یا بھائی کو تعلیم دے کر کہے،’رب کو جان لو۔‘کیونکہ چھوٹے سے لے کر بڑے تکسب مجھے جانیں گے،

12 کیونکہ مَیں اُن کا قصور معاف کروں گااور آئندہ اُن کے گناہوں کو یاد نہیں کروں گا۔“

13 اِن الفاظ میں اللہ ایک نئے عہد کا ذکر کرتا ہے اور یوں پرانے عہد کو متروک قرار دیتا ہے۔ اور جو متروک اور پرانا ہے اُس کا انجام قریب ہی ہے۔