متی 13:12-18 UGV

12 جس کے پاس کچھ ہے اُسے اَور دیا جائے گا اور اُس کے پاس کثرت کی چیزیں ہوں گی۔ لیکن جس کے پاس کچھ نہیں ہے اُس سے وہ بھی چھین لیا جائے گا جو اُس کے پاس ہے۔

13 اِس لئے مَیں تمثیلوں میں اُن سے بات کرتا ہوں۔ کیونکہ وہ دیکھتے ہوئے کچھ نہیں دیکھتے، وہ سنتے ہوئے کچھ نہیں سنتے اور کچھ نہیں سمجھتے۔

14 اُن میں یسعیاہ نبی کی یہ پیش گوئی پوری ہو رہی ہے:’تم اپنے کانوں سے سنو گےمگر کچھ نہیں سمجھو گے،تم اپنی آنکھوں سے دیکھو گےمگر کچھ نہیں جانو گے۔

15 کیونکہ اِس قوم کا دل بےحس ہو گیا ہے۔وہ مشکل سے اپنے کانوں سے سنتے ہیں،اُنہوں نے اپنی آنکھوں کو بند کر رکھا ہے،ایسا نہ ہو کہ وہ اپنی آنکھوں سے دیکھیں،اپنے کانوں سے سنیں،اپنے دل سے سمجھیں،میری طرف رجوع کریںاور مَیں اُنہیں شفا دوں۔‘

16 لیکن تمہاری آنکھیں مبارک ہیں کیونکہ وہ دیکھ سکتی ہیں اور تمہارے کان مبارک ہیں کیونکہ وہ سن سکتے ہیں۔

17 مَیں تم کو سچ بتاتا ہوں کہ جو کچھ تم دیکھ رہے ہو بہت سے نبی اور راست باز اِسے دیکھ نہ پائے اگرچہ وہ اِس کے آرزومند تھے۔ اور جو کچھ تم سن رہے ہو اِسے وہ سننے نہ پائے، اگرچہ وہ اِس کے خواہش مند تھے۔

18 اب سنو کہ بیج بونے والے کی تمثیل کا مطلب کیا ہے۔