15 مسیح اور ابلیس کے درمیان کیا مطابقت ہو سکتی ہے؟ ایمان دار کا غیرایمان دار کے ساتھ کیا واسطہ ہے؟
16 اللہ کے مقدِس اور بُتوں میں کیا اتفاق ہو سکتا ہے؟ ہم تو زندہ خدا کا گھر ہیں۔ اللہ نے یوں فرمایا ہے،”مَیں اُن کے درمیان سکونت کروں گااور اُن میں پھروں گا۔مَیں اُن کا خدا ہوں گا،اور وہ میری قوم ہوں گے۔“
17 چنانچہ رب فرماتا ہے،”اِس لئے اُن میں سے نکل آؤاور اُن سے الگ ہو جاؤ۔کسی ناپاک چیز کو نہ چھونا،تو پھر مَیں تمہیں قبول کروں گا۔
18 مَیں تمہارا باپ ہوں گااور تم میرے بیٹے بیٹیاں ہو گے،رب قادرِ مطلق فرماتا ہے۔“