17 چھوٹا اُلّو، قوق، چنگھاڑنے والا اُلّو،
18 سفید اُلّو، دشتی اُلّو، مصری گِدھ،
19 لق لق، ہر قسم کا بُوتیمار، ہُد ہُد اور چمگادڑ۔
20 تمام پَر رکھنے والے کیڑے جو چار پاؤں پر چلتے ہیں تمہارے لئے مکروہ ہیں،
21 سوائے اُن کے جن کی ٹانگوں کے دو حصے ہیں اور جو پُھدکتے ہیں۔ اُن کو تم کھا سکتے ہو۔
22 اِس ناتے سے تم مختلف قسم کے ٹڈے کھا سکتے ہو۔
23 باقی سب پَر رکھنے والے کیڑے جو چار پاؤں پر چلتے ہیں تمہارے لئے مکروہ ہیں۔