1 رب نے موسیٰ اور ہارون سے کہا،
2 ”اسرائیلیوں کو بتانا کہ اگر کسی مرد کو جریان کا مرض ہو تو وہ خارج ہونے والے مائع کے سبب سے ناپاک ہے،
3 چاہے مائع بہتا رہتا ہو یا رُک گیا ہو۔
4 جس چیز پر بھی مریض لیٹتا یا بیٹھتا ہے وہ ناپاک ہے۔
5-6 جو بھی اُس کے لیٹنے کی جگہ کو چھوئے یا اُس کے بیٹھنے کی جگہ پر بیٹھ جائے وہ اپنے کپڑے دھو کر نہا لے۔ وہ شام تک ناپاک رہے گا۔
7 اِسی طرح جو بھی ایسے مریض کو چھوئے وہ اپنے کپڑے دھو کر نہا لے۔ وہ شام تک ناپاک رہے گا۔
8 اگر مریض کسی پاک شخص پر تھوکے تو یہی کچھ کرنا ہے اور وہ شخص شام تک ناپاک رہے گا۔