2 لیکن عین اُس وقت مردِ خدا سمعیاہ کو رب کی طرف سے پیغام ملا،
3 ”یہوداہ کے بادشاہ رحبعام بن سلیمان اور یہوداہ اور بن یمین کے تمام افراد کو اطلاع دے،
4 ’رب فرماتا ہے کہ اپنے بھائیوں سے جنگ مت کرنا۔ ہر ایک اپنے اپنے گھر واپس چلا جائے، کیونکہ جو کچھ ہوا ہے وہ میرے حکم پر ہوا ہے‘۔“تب وہ رب کی سن کر یرُبعام سے لڑنے سے باز آئے۔
5 رحبعام کا دار الحکومت یروشلم رہا۔ یہوداہ میں اُس نے ذیل کے شہروں کی قلعہ بندی کی:
6 بیت لحم، عیطام، تقوع،
7 بیت صور، سوکہ، عدُلام،
8 جات، مریسہ، زیف،