۲۔تواریخ 4:16-22 UGV

16 بالٹیاں، بیلچے، گوشت کے کانٹے۔تمام سامان جو حیرام ابی نے سلیمان کے حکم پر رب کے گھر کے لئے بنایا پیتل سے ڈھال کر پالش کیا گیا تھا۔

17 بادشاہ نے اُسے وادیٔ یردن میں سُکات اور ضرتان کے درمیان ڈھلوایا۔ وہاں ایک فونڈری تھی جہاں حیرام نے گارے سے سانچے بنا کر ہر چیز ڈھال دی۔

18 اِس سامان کے لئے سلیمان بادشاہ نے اِتنا زیادہ پیتل استعمال کیا کہ اُس کا کُل وزن معلوم نہ ہو سکا۔

19 اللہ کے گھر کے اندر کے لئے سلیمان نے درجِ ذیل سامان بنوایا:سونے کی قربان گاہ،سونے کی وہ میزیں جن پر رب کے لئے مخصوص روٹیاں پڑی رہتی تھیں،

20 خالص سونے کے وہ شمع دان اور چراغ جن کو قواعد کے مطابق مُقدّس ترین کمرے کے سامنے جلنا تھا،

21 خالص سونے کے وہ پھول جن سے شمع دان آراستہ تھے،خالص سونے کے چراغ اور بتی کو بجھانے کے اوزار،

22 چراغ کو کترنے کے خالص سونے کے اوزار، چھڑکاؤ کے خالص سونے کے کٹورے اور پیالے،جلتے ہوئے کوئلے کے لئے خالص سونے کے برتن،مُقدّس ترین کمرے اور بڑے ہال کے دروازے۔