۱-تِیمُتھِیُس 5:10-16 URD

10 اور نیک کاموں میں مشہُور ہو ۔ بچّوں کی تربِیّت کی ہو ۔ پردیسِیوں کے ساتھ مِہمان نوازی کی ہو ۔ مُقدّسوں کے پاؤں دھوئے ہوں ۔ مُصِیبت زدوں کی مدد کی ہو اور ہر نیک کام کرنے کے دَرپے رہی ہو۔

11 مگر جوان بیواؤں کے نام دَرج نہ کر کیونکہ جب وہ مسیِح کے خِلاف نَفس کے تابِع ہو جاتی ہیں تو بیاہ کرنا چاہتی ہیں۔

12 اور سزا کے لائِق ٹھہرتی ہیں اِس لِئے کہ اُنہوں نے اپنے پہلے اِیمان کو چھوڑ دِیا۔

13 اور اِس کے ساتھ ہی وہ گھر گھر پِھر کر بیکار رہنا سِیکھتی ہیں اور صِرف بیکار ہی نہیں رہتِیں بلکہ بَک بَک کرتی رہتی اور اَوروں کے کام میں دَخل بھی دیتی ہیں اور ناشایستہ باتیں کہتی ہیں۔

14 پس مَیں یہ چاہتا ہُوں کہ جوان بیوائیں بیاہ کریں ۔ اُن کے اَولاد ہو ۔ گھر کا اِنتِظام کریں اور کِسی مُخالِف کو بَدگوئی کا مَوقع نہ دیں۔

15 کیونکہ بعض گُمراہ ہو کر شَیطان کی پَیرو ہو چُکی ہیں۔

16 اگر کِسی اِیمان دار عَورت کے ہاں بیوائیں ہوں تو وُہی اُن کی مدد کرے اور کلِیسیا پر بوجھ نہ ڈالا جائے تاکہ وہ اُن کی مدد کر سکے جو واقِعی بیوہ ہیں۔