1 کان لگاؤ اَے آسمانو! اور مَیں بولُوں گااور زمِین میرے مُنہ کی باتیں سُنے۔
2 میری تعلِیم مینہ کی طرح برسے گی۔میری تقرِیر شبنم کی مانِندٹپکے گیجَیسے نرم گھاس پر پھوآر پڑتی ہواور سبزی پر جھڑیاں۔
3 کیونکہ مَیں خُداوند کے نام کا اِشتہار دُوں گا۔تُم ہمارے خُدا کی تعظِیم کرو۔
4 وہ وُہی چٹان ہے ۔ اُس کی صنعت کامِل ہےکیونکہ اُس کی سب راہیں اِنصاف کی ہیں۔وہ وفادار خُدا اور بدی سے مُبرّا ہے۔وہ مُنصِف اور برحق ہے۔
5 یہ لوگ اُس کے ساتھ بُری طرح سے پیش آئے۔یہ اُس کے فرزندنہیں ۔ یہ اُن کا عَیب ہے۔یہ سب کجرو اور ٹیڑھی نسل ہیں۔