22 اِس لِئے کہ میرے غُصّہ کے مارے آگ بھڑکاُٹھی ہےجو پاتال کی تَہ تک جلتی جائے گیاور زمِین کو اُس کی پَیداوار سمیت بھسم کر دے گیاور پہاڑوں کی بُنیادوں میں آگ لگا دے گی۔
23 مَیں اُن پر آفتوں کا ڈھیرلگاؤُں گااور اپنے تیروں کو اُن پر ختم کرُوں گا۔
24 وہ بُھوک کے مارے گُھل جائیں گے اور شدِیدحرارتاور سخت ہلاکت کا لُقمہ ہوجائیں گےاور مَیں اُن پر درِندوں کے دانتاور زمِین پر کے سرکنے والے کِیڑوں کا زہر چھوڑدُوں گا۔
25 باہر وہ تلوار سے مَریں گےاور کوٹھریوں کے اندر خَوف سے۔جوان مَرد اور کُنواریاںدُودھ پِیتے بچّے اور پکّے بال والے سب یُوں ہی ہلاکہوں گے ۔
26 مَیں نے کہا مَیں اُن کو دُور دُور پراگندہ کرُوں گااور اُن کا تذکرہ نوعِ بشر میں سے مِٹاڈالوں گا
27 پر مُجھے دُشمن کی چھیڑ چھاڑ کا اندیشہ تھاکہ کہِیں مُخالِف اُلٹا سمجھ کریُوں نہ کہنے لگیں کہ ہمارے ہی ہاتھ بالا ہیںاور یہ سب خُداوند سے نہیں ہُؤا
28 وہ ایک اَیسی قَوم ہیں جو مصلحت سے خالی ہواُن میں کُچھ سمجھ نہیں