13 اور یُوسف کے حق میں اُس نے کہا:-اُس کی زمِین خُداوند کی طرف سے مُبارک ہو!آسمان کی بیش قِیمت اشیا اورشبنماور وہ گہرا پانی جو نِیچے ہے
14 اور سُورج کے پکائے ہُوئے بیش بہا پَھلاور چاند کی اُگائی ہُوئی بیش قِیمت چِیزیں
15 اور قدِیم پہاڑوں کی بیش قِیمت چِیزیںاور ابدی پہاڑِیوں کی بیش قِیمت چِیزیں
16 اور زمِین اور اُس کی معمُوری کی بیش قِیمت چِیزیںاور اُس کی خُوشنُودی جو جھاڑی میں رہتا تھا۔اِن سب کے اِعتبار سے یُوسف کے سرپریعنی اُسی کے سر کے چاند پر جو اپنے بھائیوں سے جُدارہا برکت نازِل ہو!
17 اُس کے بَیل کے پہلوٹھے کی سی اُس کی شَوکتہے اور اُس کے سِینگ جنگلی سانڈ کے سےہیں۔اُن ہی سے وہ سب قَوموں کو بلکہ زمِین کی اِنتہا کےلوگوں کو دھکیلے گا۔وہ افرائِیم کے لاکھوں لاکھاور منسّی کے ہزاروں ہزار ہیں۔
18 اور زبُولُون کے بارے میں اُس نے کہا:-اَے زبُولُون ! تُو اپنے باہر جاتے وقتاور اَے اِشکار ! تُو اپنے خَیموں میں خُوش رہ۔
19 وہ لوگوں کو پہاڑوں پربُلائیں گےاور وہاں صداقت کی قُربانیاں گُذرانیں گےکیونکہ وہ سمُندروں کے فَیضاور ریت کے چُھپے ہُوئے خزانوں سے بہرہ ور ہوںگے۔