26 اَے یسُورُو ن! خُدا کی مانِند اَور کوئی نہیںجو تیری مدد کے لِئے آسمان پراور اپنے جاہ و جلال میں افلاک پر سوار ہے۔
27 ابدی خُدا تیری سکُونت گاہ ہےاور نِیچے دائِمی بازُو ہیں۔اُس نے غنِیم کو تیرے سامنے سے نِکال دِیااور کہا اُن کو ہلاک کردے
28 اور اِسرا ئیل سلامتی کے ساتھیعقُوب کا سوتا اکیلا۔اناج اور مَے کے مُلک میں بسا ہُؤا ہےبلکہ آسمان سے اُس پر اوس پڑتی رہتی ہے۔
29 مُبارک ہے تُو اَے اسرائیل !تُو خُداوند کی بچائی ہُوئی قَوم ہے سو کَون تیری مانِندہے ؟وُہی تیری مدد کی سِپراور تیرے جاہ و جلال کی تلوار ہے۔تیرے دُشمن تیرے مُطِیع ہوں گےاور تُو اُن کے اُونچے مقاموں کو پامال کرے گا۔