حِزقی ایل 41:11-17 URD

11 اور پہلُو کے حُجروں کے دروازے اُس خالی جگہ کی طرف تھے ۔ ایک دروازہ شِمال کی طرف اور ایک جنُوب کی طرف اور خالی جگہ کی چَوڑائی چاروں طرف پانچ ہاتھ تھی۔

12 اور وہ عِمارت جو الگ جگہ کے سامنے مغرِب کی طرف تھی اُس کی چَوڑائی ستّر ہاتھ تھی اور اُس عِمارت کی دِیوار چاروں طرف پانچ ہاتھ موٹی اور نوّے ہاتھ لمبی تھی۔

13 سو اُس نے مسکن کو سَو ہاتھ لمبا ناپا اور الگ جگہ اور عِمارت اُس کی دِیواروں سمیت سَو ہاتھ لمبی تھی۔

14 نِیز مسکن کے سامنے کی اور اُس مشرِقی جانِب کی الگ جگہ کی چَوڑائی سَو ہاتھ تھی۔

15 اور الگ جگہ کے سامنے کی عِمارت کی لمبائی کو جو اُس کے پِیچھے تھی اور اُس کی جانِب کے برآمدے اِس طرف سے اور اُس طرف سےاور اندر کی طرف ہَیکل کو اور صحن کی ڈیوڑِھیوں کو اُس نے سَو ہاتھ ناپا۔

16 آستانوں اور جھروکوں اور گِرداگِرد کے برآمدوں کو جو سِہ منزلہ اور آستانوں کے مُقابِل تھے اورچاروں طرف سے لکڑی سے مڑھے ہُوئے تھے اور زمِین سے کِھڑکیوں تک اور کِھڑکیاں بھی مڑھی ہُوئی تھِیں۔

17 دروازہ کے اُوپر تک اور اندرُونی گھر تک اور اُس کے باہر بھی چاروں طرف کی تمام دِیوار تک گھر کے اندر باہر سب ٹِھیک اندازہ سے تھے۔