11 اور اُس روز یروشلیِم میں بڑا ماتم ہوگا ۔ ہددرِ مُّون کے ماتم کی مانِند جو مجِدّون کی وادی میں ہُؤا۔
12 اور تمام مُلک ماتم کرے گا ۔ ہر ایک گھرانا الگ ۔ داؤُد کا گھرانا الگ اور اُن کی بِیوِیاں الگ ۔ ناتن کا گھرانا الگ اور اُن کی بِیوِیاں الگ۔
13 لاو ی کا گھرانا الگ اور اُن کی بِیوِیاں الگ ۔ سِمعی کا گھرانا الگ اور اُن کی بِیوِیاں الگ۔
14 باقی سب گھرانے الگ الگ اور اُن کی بِیوِیاں الگ الگ۔