زکریاہ 6 URD

1 تب مَیں نے پِھر آنکھ اُٹھا کر نِگاہ کی تو کیا دیکھتا ہُوں کہ دو پہاڑوں کے درمِیان سے چار رتھ نِکلے اوروہ پہاڑ پِیتل کے تھے۔

2 پہلے رتھ کے گھوڑے سُرنگ ۔ دُوسرے کے مُشکی۔

3 تِیسرے کے نُقرہ اور چَوتھے کے ابلق تھے۔

4 تب مَیں نے اُس فرِشتہ سے جو مُجھ سے کلام کرتا تھاپُوچھا اَے میرے آقا یہ کیا ہیں؟۔

5 اور فرِشتہ نے مُجھے جواب دِیا کہ یہ آسمان کی چارہوائیں ہیں جو ربُّ العالمِین کے حضُور سے نِکلی ہیں۔

6 اور مُشکی گھوڑوں والا رتھ شِمالی مُلک کو نِکلا چلا جاتا ہے اور نُقرہ گھوڑوں والا اُس کے پِیچھے اور ابلق گھوڑوں والا جنُوبی مُلک کو۔

7 اور سُرنگ گھوڑوں والا بھی نِکلا اور اُنہوں نے چاہاکہ دُنیا کی سَیر کریں اور اُس نے اُن سے کہا جاؤ دُنیا کی سَیر کرو اور اُنہوں نے دُنیا کی سَیر کی۔

8 تب اُس نے بُلند آواز سے مُجھ سے کہا دیکھ جو شِمالی مُلک کو گئے ہیں اُنہوں نے وہاں میرا جی ٹھنڈا کِیا ہے۔

یشُوع کی تاجپوشی کا حُکم

9 پِھر خُداوند کا کلام مُجھ پر نازِل ہُؤا۔

10 کہ تُو آج ہی خلدی اورطُوبیا ہ اور یدعیا ہ کے پاس جا جو بابل کے ا سِیروں کی طرف سے آ کر یُوسِیا ہ بِن صفنیاہ کے گھر میں اُترے ہیں۔

11 اور اُن سے سونا چاندی لے کر تاج بنا اور یشُوع بِن یہُو صدق سردار کاہِن کو پہنا۔

12 اور اُس سے کہہ کہ ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ وہ شخص جِس کا نام شاخ ہے اُس کے زیرِ سایہ خُوش حالی ہو گی اور وہ خُداوند کی ہَیکل کو تعمِیر کرے گا۔

13 ہاں وُہی خُداوند کی ہَیکل کو بنائے گا اور وہ صاحبِ شَوکت ہو گا اور تخت نشِین ہو کر حُکومت کرے گا اور اُس کے ساتھ کاہِن بھی تخت نشِین ہو گا اور دونوں میں صُلح و سلامتی کی مشورَت ہو گی۔

14 اور یہ تاج حِیلم اور طُوبیا ہ اور یدعیا ہ اور حین بِن صفنیاہ کے لِئے خُداوند کی ہَیکل میں یادگار ہو گا۔

15 اور وہ جو دُور ہیں آ کر خُداوند کی ہَیکل کو تعمِیر کریں گے ۔ تب تُم جانو گے کہ ربُّ الافواج نے مُجھے تُمہارے پاس بھیجا ہے اور اگر تُم دِل سے خُداوند اپنے خُدا کی فرمانبرداری کرو گے تو یہ باتیں پُوری ہوں گی۔

ابواب

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14