1 اُسی دِن دبُور ہ اور ابی نُو عم کے بیٹے برق نے یہ گِیت گایا کہ
2 پیشواؤں نے جو اِسرا ئیل کی پیشوائی کیاور لوگ خُوشی خُوشی بھرتی ہُوئےاِس کے لِئے خُداوند کو مُبارک کہو ۔
3 اَے بادشاہو! سُنو۔ اَے شاہزادو! کان لگاؤ ۔مَیں خُود خُداوند کی سِتایش کرُوں گیمَیں خُداوند اِسرا ئیل کے خُدا کی مدح گاؤُں گی۔
4 اَے خُداوند! جب تو شعِیر سے چلا۔جب تُو ادُوم کے مَیدان سے باہر نِکلا۔تو زمِین کانپ اُٹھی اور آسمان ٹُوٹ پڑا ۔ہاں بادل برسے ۔