25 فالال بِن اُوزَی نے موڑ کے سامنے کے حِصّہ کی اوراُس بُرج کی جو قَیدخانہ کے صحن کے پاس کے شاہی محلّ سے باہر نِکلا ہُؤا ہے مرمّت کی ۔پِھر فِدایا ہ بِن پرعو س نے مرمّت کی۔
26 (اور نتنیِم مشرِق کی طرف عوفل میں پانی پھاٹک کے سامنے اور اُس بُرج تک بسے ہُوئے تھے جو باہر نِکلاہُؤا ہے)۔
27 پِھر تقُوعیوں نے اُس بڑے بُرج کے سامنے جو باہر نِکلاہُؤا ہے اور عوفل کے دِیوار تک ایک اَور ٹُکڑے کی مرمّت کی۔
28 گھوڑا پھاٹک کے اُوپر کاہِنوں نے اپنے اپنے گھر کے سامنے مرمّت کی۔
29 اُن کے پِیچھے صدُو ق بِن اِمّیر نے اپنے گھر کے سامنے مرمّت کیاَور پِھر مشرِقی پھاٹک کے دربان سمعیا ہ بِن سِکنیا ہ نے مرمّت کی۔
30 پِھر حننیا ہ بِن سلمیا ہ اور حنُون نے جو صلف کا چھٹا بیٹا تھا ایک اَور ٹُکڑے کی مرمّت کی ۔پِھرمُسلاّ م بِن برکیا ہ نے اپنی کوٹھری کے سامنے مرمّت کی۔
31 پِھر سُناروں میں سے ایک شخص ملکیاہ نے نتنیِم اور سَوداگروں کے گھر تک ہِمّفقاد کے پھاٹک کے سامنے اور کونے کی چڑھائی تک مرمّت کی۔